ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ میں دفعہ 35اے کی سماعت جنوری 2019 تک ملتوی، اب پنچایت انتخابات کے بعد ہوگا کوئی فیصلہ

سپریم کورٹ میں دفعہ 35اے کی سماعت جنوری 2019 تک ملتوی، اب پنچایت انتخابات کے بعد ہوگا کوئی فیصلہ

Sat, 01 Sep 2018 12:41:39    S.O. News Service

نئی دہلی یکم ستمبر (ایس اون یوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے دفعہ 35 اے پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔ اب اس معاملہ کی سماعت جنوری 2019 کے دوسرے ہفتہ میں ہوگی ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ حکومت نے پنچایت انتخابات کے پیش نظر اس سماعت کو ملتوی کرنے کامطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں اس دفعہ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر کی اہم سیاسی پارٹیاں اس دفعہ میں تبدیلی کے خلاف سڑکوں پر ہیں ۔

علاوہ ازیں جمعرات کے روز مزکورہ معاملہ پرعلیحدگی پسندوں کے بند کا اعلان کرنے کے سبب وادی کشمیر میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔ بند کی وجہ سے وادی میں دکانیں، کاروباری اداریں اور تعلیمی اداریں بھی بند ہیں جب کہ سڑکوں سے تمام گاڑیاں بھی غیر حاضر رہیں۔ قابل غور ہے کہ جمعہ کے روز وادی میں ہڑتال رہے گی۔


Share: